اقوام متحدہ انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے : زرداری

اقوام متحدہ انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے : زرداری

کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے اورانسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے ، غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے ۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر آصف زرداری نے جاری پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ، جنگی جنون اور شدت پسندی انسانی حقوق سے انحراف کی علامت ہیں، اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرے ۔ دریں اثنا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالی عالمی امن کیلئے خطرہ اور انسانیت کی توہین ہے ،عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جاری جارحیت کا بلاتاخیر نوٹس لینا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی چیئرمین شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں