بھار ت سے آزادی کشمیر ی عوام کی اصل منزل: مشال ملک

بھار ت سے آزادی کشمیر ی عوام کی اصل منزل: مشال ملک

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ فسطائی مودی اور نیتن یاہو کے نظریات عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشال ملک نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اصل منزل اور مقدر ہے ۔ طاقت کے بے دریغ استعمال، غیر قانونی نظربندیوں، سیاسی انتقام، نقل و حرکت پر پابندیوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور عصمت دری سے روزانہ کی بنیاد پرکشمیریوں کی عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہے ۔ مشال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ یاسین ملک بھارتی جیلوں میں بدترین تشدد کا شکار ہیں، تشدد کے نتیجے میں یاسین ملک کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی ہے اور جسم جزوی فالج کا شکار ہے ۔ مشال ملک نے کہا کہ انہیں اور انکی کمسن بیٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے موقع پرجسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب خطے کی پرامن سیاسی قیادت ناحق قید میں ہو تو جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل کیسے ہوگا؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں