اویس احمد بلگرامی وائس چیف آف نیول سٹاف تعینات

اویس احمد بلگرامی وائس  چیف آف نیول سٹاف تعینات

اسلام آباد ،کراچی (خصو صی نیوز رپورٹر ، سٹاف رپورٹر)وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کو وائس چیف آف دی نیول سٹاف کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ۔

 وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989 ئمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔وہ نیوی وارکالج لاہوراورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجویٹ ہیں۔اس کے علاوہ نیول کمانڈ اینڈجنرل سٹاف کالج فلپائن اوربرطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیزسے بھی فارغ التحصیل ہیں اور متعدد کمانڈاینڈ سٹاف عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ،کمانڈرکراچی اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وزارت دفاع میں بطورایڈیشنل سیکرٹری بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمدبلگرامی نیول ہیڈکوارٹرزمیں چیف آف سٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز(ملٹری) سے بھی نوازاجاچکاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...