2023:عائلی مقدمات کی سالانہ شرح گذشتہ 5سالو ں کی نسبت 425 فیصد زائد

2023:عائلی مقدمات کی سالانہ شرح گذشتہ 5سالو ں کی نسبت 425 فیصد زائد

لاہور(محمد اشفاق سے )لاہور کی گارڈین کورٹس،سول و دیگرعدالتوں میں سال2023کے اختتام تک دائرپسند کی شادی ، طلاقوں ، خلع ، نان نفقہ اور بچوں کی حوالگی و سول کیسوں کی گذشتہ پانچ سالوں کی نسبت سالانہ شرح425فیصد زیادہ رہی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ 47ہزار 520عائلی کیس دائر ہوئے جبکہ گذشتہ پانچ برسوں 2018 سے 2022 کے دوران دائر کیسوں کی مجموعی تعداد  1 لاکھ 52 رہی ، دائر کیسوں کی سالانہ شرح 28فیصد بنتی ہے ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق رواں برس عدالتی اوقات کے حساب سے ہر ایک گھنٹے میں 50 کیس دائرہوتے رہے ۔ مرتب رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں میں 1 لاکھ 44 ہزار 710 مقدمات کے فیصلے ہوئے جبکہ ایک لاکھ 62ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں، اسی طرح پسند کی شادیوں کے حوالے سے لڑکیوں کی جانب سے خلع لینے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا،خلع اور طلاق کے 25ہزار 400سے زائد مقدمات، بچوں کی حوالگی کے 11ہزار 300سے زائد مقدمات ، جائیدادوں کے تنازعات کے 70ہزار اور جائیداد کی تقسیم کے 1800سے زائد مقدمات اور 2 ہزار سے زائد کرایہ داری کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں