مسترد ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ملتان میں ، مہر بانو قریشی

 مسترد ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ملتان میں ، مہر بانو قریشی

ملتان (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی نے کہاہے کہ پاکستان میں مسترد ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ ملتان میں ہے ۔

 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ آر او کو گزشتہ روز درخواست دی کہ دوبارہ گنتی کی جائے ۔مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمارے مطابق خارج ووٹ کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہے ، فارم 45 اور فارم 47 میں کوئی تضاد نہیں ہو سکتا۔ آزاد امیدوار تیمور ملک نے کہا کہ کل11 گھنٹے آر او آفس میں رہا، دھاندلی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں