فارم 45کے مطابق ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں:شیرافضل

 فارم 45کے مطابق ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں:شیرافضل

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ہم نے فارم 45اکٹھے کیے ہیں، ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں۔

شیر افضل مروت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندیاں تھیں، مہم نہیں کرنے دی گئی، انتخابات والے دن کیمپ نہیں لگانے دیے  گئے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بینگن اور چمٹا جیسے انتخابی نشان دیے ، انتخابات میں عوام  نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ، ہم نے فارم 45اکٹھے کیے ہیں، ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رہنما ایم کیو ایم نے ایک نشست بھی نہیں جیتی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں ایم کیو ایم کو دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں