فالج کا شکار

فالج کا شکار

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو سینے میں بے چینی محسوس ہورہی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا، طبی ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ انہیں دماغ کے فالج کی تشخیص ہوئی ہے ۔اداکار اس وقت کولکتہ کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت اب بہتر ہے ۔یاد رہے کہ متھن چکرورتی 1976 سے بھارتی فلمی انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہیں حال ہی میں بھارت کے اعلیٰ ایوارڈ پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں