احتجاج عوام کی توہین

احتجاج عوام کی توہین

کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر دھرنے دینے والی جماعتیں عوام کے فیصلے کی توہین کر رہی ہیں۔۔۔

 پی پی پی مخالف جماعتوں کے دھرنے اور احتجاج عوام کے خلاف ہے ۔پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے جی ڈی اے اور جے یو آئی کو مسترد کیا ہے تو دھرنے دے کر عوام کی بے عزتی مت کریں ، دھرنے دینے والوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ دھرنوں کی سیاست چھوڑ دیں کیوں کہ ملک کو اور بھی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے پی پی پی مخالف اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے خلاف اتحاد بناؤ گے تو عوام بھی اسی طرح فیصلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوام نے کامیاب کیا ہے تو اس پر مخالف جماعتوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ،پیپلز پارٹی سندھ میں چوتھی مرتبہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں