الیکشن کمیشن کے باہر شکایات سیل قائم

الیکشن کمیشن کے باہر شکایات سیل قائم

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن پاکستان نے ہر صوبے کی انتخابی شکایات وصول کرنے کے لیے الگ الگ کائونٹر قائم کر دئیے۔

 الیکشن کمیشن نے انتخابی عذر داریاں دائر کرنے کے لیے آنے والے افراد،سائلین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے چار کاؤنٹرز قائم کر دئیے ہیں۔ ہر صوبہ سے درخواستیں وصول کرنے کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے ۔یہ چاروں کاؤنٹرز کمیشن دفتر کے سامنے قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں