بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت آج

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل  منتقلی کی درخواست پرسماعت آج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج سماعت کرینگے۔

درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں