12وارداتیں: 2 گھروں سے پونے 16لاکھ لوٹ لئے گئے

12وارداتیں: 2 گھروں سے پونے 16لاکھ لوٹ لئے گئے

لاہو(سپیشل کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوؤں نے شمالی چھاؤ نی کے علاقہ میں منصور کے گھر سے 7لاکھ25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان اورگرین ٹاؤن میں عمران کے گھر سے 8لاکھ50ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ علاوہ ازیں ستوکتلہ میں اویس سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 20ہز ار روپے اور موبائل ، مسلم ٹاؤن میں صابر سے 1لاکھ 15ہز ار روپے اور موبائل ،شادباغ میں ثقلین سے 1لاکھ روپے اور موبائل، گجر پورہ میں راحت عباس سے 35ہزا ر اور موبائل، باٹا پور میں حسنین سے 15ہزار اور موبائل ،نصیر آباد میں حافظ جاوید سے 19 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑی جبکہ سرور روڈ،لٹن روڈ اور لوئر مال سے 3موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں