نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے پروفیسر زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اوکاڑہ یونیورسٹی کے پروفیسر زخمی

رینالہ خورد(نمائندہ دنیا)نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اوکاڑہ یونیورسٹی کے پروفیسر کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے اسلامیات ڈیپارٹمنٹ میں تعینات پروفیسر ڈاکٹر انوار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نہر لوئر باری دوآب کے کنارے جا رہے تھے کہ گاڑی پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پروفیسر ڈاکٹر انوار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں