الیکشن شفاف نہیں تو ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی:اعظم تارڑ

الیکشن شفاف نہیں تو ایک جماعت  کی اکثریت کیسے ہوگئی:اعظم تارڑ

لاہور(کورٹ رپورٹر)سینیٹر مسلم لیگ ن اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تو کے پی میں ایک جماعت کی اکثریت کیسے ہوگئی؟۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر انہیں اپنے من پسند فیصلے چاہئیں تو پھر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو بند کردیں، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کبھی الیکشن نہیں ہارے اگر ایسا ہوا ہے تو وہ عدالت سے رجوع کررہے ہیں، اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ریاست کو بچائیں گے ، عام آدمی کے زخموں پر مرہم رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے ویژن کے مطابق سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں مشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ کیاجائے گا، کسی سنگل پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، شراکتی حکومت آئے گی، ہم چاہتے ہیں مضبوط اتحاد بنے سب اکائیوں کو ساتھ ملا کر خوشحالی کا سفر کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں