راولپنڈی، سابق ایم پی اے چودھری عدنان ڈرائیورسمیت قتل

راولپنڈی، سابق ایم پی اے  چودھری عدنان ڈرائیورسمیت قتل

راولپنڈی (خبرنگار، مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایم پی اے چودھری عدنان اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے کچہری چوک میں چودھری عدنان گاڑی پر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، چودھری عدنان اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ، چودھری عدنان کو پیٹ، سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں اورہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جبکہ انکے ڈرائیورزاہد حفیظ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ،پو لیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، چودھری عدنان حالیہ انتخابات میں این اے 57 اور پی پی 19 سے آزاد امیدوار تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں