شکست :پیپلزپارٹی کی قیادت نے پنجاب میں ناقص کارکردگی پررپورٹ طلب کر لی

شکست :پیپلزپارٹی کی قیادت  نے پنجاب میں ناقص کارکردگی  پررپورٹ طلب کر لی

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب میں ناقص کارکردگی اور این اے 127میں شکست پرپارٹی ذمہ داران سے رپورٹ طلب کرلی ،وجوہات کے تعین کے بعد پارٹی قیادت آئندہ لائحہ عمل اختیار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت  پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کا کمزور تنظیمی ڈھانچہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا، پیپلزپارٹی این اے 52سے راجہ پرویز اشرف کے سوا وسطی پنجاب میں کوئی نشست حاصل نہ کر سکی،اکثر قومی و صوبائی حلقوں میں پیپلز پارٹی کی یو سی تنظیمیں نہ ہونے کے باعث ناکامی سے دو چار ہونا پڑا،بلاول کے حلقہ این اے 127 میں انتخابی مہم تنظیم اور حلقہ انچارج کی باہمی بد اعتمادی کی نذر ہو گئی لاہور تنظیم کے آپس کے اختلافات بھی این اے 127 میں شکست کا باعث بنے ،این اے 127 میں بلاول کی ذیلی صوبائی نشستوں پر پانچوں امیدوار ضمانت ضبط کرا بیٹھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں