سیاسی بے یقینی :سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،264ارب خسارہ

سیاسی بے یقینی :سٹاک مارکیٹ میں  شدید مندی،264ارب خسارہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سازی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100انڈیکس1878پوائنٹس کی کمی سے 61065پوائنٹس پر بندہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کے 264ارب روپے ڈوب گئے جب کہ 85فیصدحصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔ماہرین کے مطابق غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں