وفاداری کیلئے پی ٹی آئی نے نومنتخب ارکان سے حلف نامے لینا شروع کر دئیے

وفاداری کیلئے پی ٹی آئی نے نومنتخب ارکان  سے حلف نامے لینا شروع کر دئیے

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی نے اپنے نو منتخب آزاد ارکان کو متحد رکھنے کے لیے حلف نامے لینا شروع کر دیئے۔

این اے 38 کرک سے نو منتخب ایم این اے شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی کو پیش کردیا۔شاہد خٹک نے حلف نامے میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا بلکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پارٹی جوائن کروں گا اور ہمیشہ وفادار رہوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں