پوسٹل بیلٹ کی گنتی:جے یو آئی کی قومی اسمبلی میں نشست بڑھ گئی

پوسٹل بیلٹ کی گنتی:جے یو آئی کی قومی اسمبلی میں نشست بڑھ گئی

اسلام آباد،کوہلو(نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 251 قلعہ سیف اللہ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کے بعد جے یو آئی کے سید سمیع اللہ کامیاب ہو گئے۔۔۔

جس سے قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی نشست بڑھ گئی،پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی سے قبل پشتونخوا نیپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ جیت رہے تھے تاہم اب انہیں 93 ووٹوں سے شکست ہو گئی، خوشحال کاکڑ ٹوٹل 46117 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ کامیاب ہونے والے جے یو آئی کے امیدوار سید سمیع اللہ نے 46210 ووٹ حاصل کئے ۔پی پی 90بھکر میں سٹے آرڈر کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عرفان نیازی کی برتری برقرارہے ، جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ 133 قصور تین کے ریٹرننگ آفیسر نے نو منتخب آزاد امیدوار(رہنما پی ٹی آئی)ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کو ہی کامیاب قرار دے دیا،ریٹرننگ آفیسر نے اس حلقہ سے ہارنے والے ن لیگ کے امیدوار رانا اسحاق کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد مسترد کر دی ۔ شجاع آباد کے صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقہ پی پی 222 میں ووٹوں کی ری کائونٹنگ مکمل ہو گئی، آزاد امیدوار ایاز احمد ری کائونٹنگ میں پھر کامیاب قرار پائے ،مخالف امیدوار کے مزید ووٹ مسترد ہو گئے ۔ایاز احمد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں