افغان شہری نہیں ہوں :پی کے 79 سے ن لیگ کے نومنتخب رکن جلال خان کی تر دید

 افغان شہری نہیں ہوں :پی کے  79 سے ن لیگ کے نومنتخب  رکن جلال خان کی تر دید

پشاور(این این آئی)پشاور کے حلقے پی کے 79 سے کامیاب امیدوار جلال خان افغان شہری نکلے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلال خان کا تعلق افغانستان سے ہے، جلال خان پر اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

جلال خان ن لیگ کے ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اس حوالے سے جلال خان نے بتایا کہ افغان نہیں پاکستانی شہری ہوں، بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جلال خان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور سلیم خان کو شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں