نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کاامکان

 نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس  29 فروری کو بلائے جانے کاامکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

 پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ، افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے حلف لیں گے ،الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشستیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں