صدرسے پی ٹی آئی رہنماؤں رئوف حسن ، عمیر نیازی کی ملاقات

صدرسے پی ٹی آئی رہنماؤں رئوف حسن ، عمیر نیازی کی ملاقات

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،نامہ نگار)صدر ڈاکٹر عارف علوی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں رئوف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی۔

تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔ وفد نے موقف اپنایا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی ہے ۔ وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں