سیالکوٹ خواجہ آصف کو مانتا ہے نہ ووٹوں پر ڈاکاقبول:ریحانہ ڈار

 سیالکوٹ خواجہ آصف کو مانتا ہے نہ ووٹوں پر ڈاکاقبول:ریحانہ ڈار

لاہور(کورٹ رپورٹر)حلقہ این اے 71 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ مجھے آر او آفس نہیں جانے دیا گیا اور دھکے دیئے گئے۔۔۔

 الیکشن جیت چکی ہوں، سیالکوٹ خواجہ آصف کو نہیں مانتا، ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے نہیں دوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے صاحبزادے و سابق سیاستدان عثمان ڈار کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ مخالفین نے جعلی فارم 45تو بنا لیے ، ہمارے دستخط، انگوٹھے یہ لوگ کہاں سے لائیں گے ، ہائیکورٹ میں ان کا نوٹیفکیشن رکوانے کی استدعا کرنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاخواجہ آصف 354پولنگ سٹیشنز سے ہارے ، میری والدہ 50ہزار ووٹوں سے جیت رہی تھیں انہیں ہرا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں