قومی اسمبلی: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، ن لیگ کا دوسرا نمبر

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کو سب سے زیادہ ووٹ ملے، ن لیگ کا دوسرا نمبر

لاہور(محمد حسن رضا سے)عام انتخابات 2024، دنیا تحقیقات کے مطابق قومی اسمبلی کے 264 حلقوں میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مقبولیت میں 32 اعشاریہ 51 فیصد یعنی 1 کروڑ 91 لاکھ 73 ہزار 510 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔۔۔

 دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن 23 اعشاریہ 73 فیصد ووٹ لیکر 1 کروڑ 39 لاکھ 95 ہزار 229ووٹ حاصل کر سکی، تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی جو کہ 13 فیصد ووٹ لیکر 82لاکھ 37ہزار 403ووٹ حاصل کر سکی،چوتھے نمبر پر وہ آزاد امیدوار ہیں جن کو کسی بھی جماعت کی حمایت حاصل نہیں ہے ، پانچویں نمبر پر تحریک لبیک پاکستان، چھٹے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام، ساتویں نمبر پر جماعت اسلامی، آٹھویں نمبر پر ایم کیو ایم، نویں نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی، دسویں نمبر پر استحکام پاکستان پارٹی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 46فیصدرہا، کل 12کروڑ 82لاکھ 9ہزار 920رجسٹرڈ ووٹرہیں جن میں سے 5کروڑ 89لاکھ 70ہزار 495ووٹ کاسٹ ہوئے ،کل 266قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 264کا رزلٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے ، جبکہ ایک حلقہ این اے 8 میں امیدوار کے انتقال کے باعث انتخاب نہیں ہوا اوراین اے 88کا رزلٹ روکے جانے کے باعث ووٹوں کا اندراج اس فہرست اور تحقیقات میں شامل نہیں ہے ۔ پورے پاکستان میں جو ووٹ کاسٹ ہوئے ان میں سب سے زیادہ 1کروڑ 91لاکھ 73ہزار 510ووٹ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو ڈالے گئے ، جن کی شرح 32عشاریہ 51فیصد بنتی ہے ، مسلم لیگ ن کو 23عشاریہ 73فیصد یعنی 1کروڑ 39لاکھ 95ہزار 229ووٹ، پاکستان پیپلز پارٹی 13فیصد 82لاکھ 37ہزار 403ووٹ ، آزاد امیدواروں کو 9فیصد 55لاکھ 45ہزار 114، پانچویں نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کو 4فیصد 28لاکھ 53ہزار 317، چھٹے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام کو 3فیصد یعنی 22لاکھ 68ہزار 194ووٹ ، ساتویں نمبر پر جماعت اسلامی کو 2فیصد 13لاکھ 16ہزار 945ووٹ،آٹھویں نمبر پر ایم کیو ایم کو 11 لاکھ 24ہزار312ووٹ، نویں نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کو 6لاکھ 21ہزار153، دسویں نمبر پر استحکام پاکستان پارٹی کو 5لاکھ 64ہزار 669ووٹ ملے ہیں ،باقی چھوٹی جماعتو ں اور دیگر کو 32لاکھ 39ہزار 69ووٹ ملے ہیں۔اگر صوبوں میں ا لگ الگ قومی اسمبلی کے حلقوں کا جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں قومی اسمبلی کے 140حلقوں کا رزلٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ،ان حلقوں میں کل 3کروڑ 65لاکھ 72ہزار 718ووٹ ڈالے گئے ، جس میں سب سے زیادہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو 37عشاریہ 65فیصد ووٹ ملے ، جوکہ 1کروڑ 37لاکھ 70ہزار 212ووٹ بنتے ہیں، ن لیگ کو پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں 33اعشاریہ 9فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے جو کہ 1کروڑ23لاکھ 97ہزار 353ووٹ بنتے ہیں، اسی طرح سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ہونیوالے انتخابات میں 1کروڑ 14لاکھ 14ہزار 550ووٹ کاسٹ ہوئے ، جن میں سب سے زیادہ ووٹ 51لاکھ 58ہزار 710ووٹ پیپلز پارٹی نے حاصل کئے جو کہ 45عشاریہ 19فیصد بنتے ہیں ، دوسرے نمبر پر جی ڈی اے نے گیارہ فیصد یعنی 13لاکھ 15ہزار 916ووٹ لئے ، تیسرے نمبر پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو 10فیصد یعنی 12لاکھ 8ہزار 410ووٹ ملے ، پانچویں نمبر پر ایم کیو ایم کو 9فیصد یعنی 11لاکھ 15ہزار 692 ووٹ ملے ، چھٹے نمبر پر آزاد امیدواروں کو 7فیصد یعنی 8لاکھ 39ہزار 87ووٹ ملے ، ساتویں نمبر پر جماعت اسلامی کو 4فیصد یعنی 5لاکھ 8ہزار 542ووٹ ملے ، آٹھویں نمبر پر جمعیت علمائے اسلام کو 4فیصد یعنی 4لاکھ 73ہزار 574 ووٹ، نویں نمبر پر ن لیگ کو 2فیصد یعنی 3لاکھ 33ہزار 665ووٹ ملے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں کل 81لاکھ 61ہزار 3ووٹ کاسٹ ہوئے ، جس میں سب سے زیادہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو 46اعشاریہ 69فیصد یعنی 38لاکھ 10ہزار 430ووٹ ملے ،دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام کو 16فیصد 13لاکھ 620ووٹ ملے ، تیسرے نمبر پر ن لیگ کو 9 فیصد یعنی 7لاکھ 73ہزار 50ووٹ ملے ، چوتھے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کو 6فیصد یعنی 5لاکھ 67ہزار 622ووٹ ملے ۔ بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں 22لاکھ 5ہزار 429ووٹ کاسٹ ہوئے ، جس میں سب سے زیادہ ایسے آزاد امیدواروں کوووٹ ملے جنہیں کسی جماعت کی حمایت حاصل نہیں تھی،انہیں ملنے والے 3لاکھ 76ہزار 233ووٹ کاسٹ ووٹوں کا 17فیصد بنتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کو 16فیصد یعنی 3لاکھ 53ہزار 512ووٹ ملے ، تیسرے نمبر پر ن لیگ کو 13فیصد 3لاکھ 6ہزار 701ووٹ ملے ، چوتھے نمبر پر پیپلز پارٹی کو 10فیصد 2لاکھ 22ہزار 293ووٹ ملے اور پانچویں نمبر پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ افراد کو 8فیصد ووٹ ملے جو کہ 1لاکھ 93ہزار 894ووٹ بنتے ہیں، اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں کل 5لاکھ 85ہزار 215ووٹ ڈالے گئے ۔ جن میں پہلے نمبر تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 32اعشاریہ 56فیصد ووٹ حاصل کر سکے جنہوں نے 1لاکھ 90ہزار 564ووٹ حاصل کئے ، ن لیگ نے 31عشاریہ 52فیصد 1لاکھ 84ہزار 460ووٹ حاصل کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں