مبینہ حلف کی خلاف ورزی، وسیم قادر کی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر مزید دلائل طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر کی جیت کا نوٹیفکیشن رو کنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلا سے مزید دلائل طلب کر لئے ، درخواست میں عدیل یعقوب نے موقف اپنایا کہ وسیم قادر نے حلف کے خلاف روگردانی کی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت وسیم قادر صادق اور امین نہیں ہیں،وسیم قادر نے حلف دیکر پی ٹی آئی کا ووٹ لیا ، کامیابی کے بعد دوسری جماعت کو جوائن کر لیا ،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو وسیم قادر کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments