سلیکٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری :سراج الحق

سلیکٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری :سراج الحق

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا۔ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم (متحدہ قومی موومنٹ ) کی ‘‘عبرتناک جیت ’’ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

 سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے ، 2024ء کے انتخابات میں ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں ، 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے ، دھاندلی کے خلاف جدوجہد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی شوریٰ کے منصورہ میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں