’’سچ سامنے آنے دو‘‘ایکس بندش کیخلاف ہائیکورٹ جارہاہوں:علی محمد خان

’’سچ سامنے آنے دو‘‘ایکس بندش کیخلاف  ہائیکورٹ جارہاہوں:علی محمد خان

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

علی محمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کو چوتھا دن ہے ،  اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں،انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں،عوام تو سچ بولیں گے سچ کو سامنے آنے دو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں