میرا استعفیٰ اس نظام کیخلاف بغاوت :جسٹس(ر )شاہد جمیل

میرا استعفیٰ اس نظام کیخلاف بغاوت :جسٹس(ر )شاہد جمیل

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ سے استعفیٰ دینے والے جسٹس (ر) شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ میں نے استعفٰی دبائو میں نہیں دیا بلکہ میرا استعفیٰ اس نظام کے خلاف بغاوت ہے ، میں نے کبھی زندگی میں سوچا نہیں تھا لاہور ہائیکورٹ بار میں واپسی پر اتنی محبت ملے گی۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)شاہد جمیل نے مزید کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دو بار انٹر ایکشن ہوا تھا،جب میں کنفرم ہوا تو مجھے ایک وکیل کے ذریعے میسج آیاکہ چڑیا گھر میں کوئی صاحب ہیں وہ آ کے آپکو رپورٹ دکھانا چاہتے ہیں وہ آپ سے بڑے متاثر ہیں،میں نے تب ملنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جے سی کی میٹنگ کے بعد دیکھوں گا کہ وہ کس حیثیت میں آکے ملنا چاہتے ہیں۔سابق جج شاہد جمیل نے مزید کہا کہ دوسری بار جب میں راولپنڈی میں کنٹونمنٹ کے کیسز سن رہا تھا تب میرے پیچھے ایک گاڑی لگائی گئی، مجھے کسی نے بتایا یہ آپ کے لیے وارننگ تھی،اس کے علاوہ مجھے کبھی اپر وچ نہیں کیا گیا۔میں نے کبھی دبائو لیکر فرائض منصبی ادا کئے نہ پریشر لیکر چھوڑ ے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اچانک نہیں دیا میں نے دوستوں سے مشاورت کی،میں نے جیسے پہلے کام کیا اب ویسے نہیں کر پا رہا تھا ،میں خزانے پر بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں