لکی مروت: پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

 لکی مروت: پولیس نے چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

لکی مروت (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی منجیوالہ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا ،جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر طارق حبیب  کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیاگیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے دہشت گردوں کو مورچہ زن ہونے کا موقعہ نہیں دیا جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں