دھاندلی کا الزام ،قانونی چارہ جوئی کرونگا :بلاول

دھاندلی کا الزام ،قانونی چارہ جوئی کرونگا :بلاول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے انتخابی حلقہ این اے 194 سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بلاول نے این اے 194 کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45 عوام کے سامنے رکھ دیے ۔انکا کہنا تھا کہ فارم 47 کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لئے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے ۔بلاول کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور انہیں سنجیدہ لینا چا ہئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں