نئی حکومت آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر مانگے گی:بلوم برگ

نئی حکومت آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر مانگے گی:بلوم برگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد نئی بننے والی پاکستانی حکومت کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف سے کم از کم 6 ارب ڈالر فنڈز کی ضرورت ہوگی۔

سرکاری اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بلوم برگ نے کہا نئی حکومت اس سال واجب الادا اربوں ڈالر کے قرض کی ادائیگی میں مدد کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کم از کم 6 بلین ڈالر کا نیا قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے ، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک توسیعی فنڈ سہولت پر بات چیت کرنے کی کوشش کرے گی اور واشنگٹن میں مقیم قرض دہندہ کے ساتھ بات چیت مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی امید ہے ۔شہباز شریف گزشتہ سال آئی ایم ایف کے قرض کے مذاکرات کی کلید تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں