زیادتیاں کرنیوالے اصلاح کرلیں تو معاف کر دینگے :علی امین

زیادتیاں کرنیوالے اصلاح کرلیں تو معاف کر دینگے :علی امین

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ور نہ سزا کیلئے تیار رہیں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو معاف کرتاہوں، ہمارے رہنماؤں، کارکنوں کیساتھ زیادتیاں کی گئیں،کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں،چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو،ایسی اصلاح کرنی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے ،ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سے آئے ہیں،ہمارے منتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کودیکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں