ایکسئن لگوانے کیلئے10،10کروڑ کی آفرہوئی:محسن نقوی کا کابینہ اجلاس میں انکشاف

ایکسئن لگوانے کیلئے10،10کروڑ کی آفرہوئی:محسن نقوی کا   کابینہ اجلاس میں انکشاف

لاہور(سیاسی رپورٹر سے ، اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب میں کس کام کے کتنے کروڑوں کی رشوت آفر ہوئی؟ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوینے اہم انکشافات عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ایکسئن لگوانے کیلئے 10،10کروڑ روپے کی آفر ہوئی، الیکٹرک بسوں کے معاملے میں دبئی میں 5 سے 10 کروڑ ٹرانسفر کروانے کی پیشکش ہوئی، رجسٹرار کوآپریٹولگوانے پر ہر3 ماہ 5 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔

 محسن نقوی نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے مشکلات اورترغیبات کے باوجود دیانتداری سے کام کیا۔ 13ماہ کام کرنے کے باوجود صوبائی کابینہ نے تنخواہ کی مد میں ایک روپیہ وصول نہیں کیا،نہ مراعات لیں۔ سارے کام میرٹ پر محنت سے کرنے پرٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ادھر پاکستان میں ٹرانس جینڈر بچوں کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سکول لاہور میں کھل گیا جہاں ٹرانس جینڈر بچوں کو او اور اے لیول کی تعلیم دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جلوپارک کے قریب ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے پہلے سکول تحفظ درسگاہ کا افتتاح کر دیا۔سکول یو کے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن بورڈ نے صرف 18 روز میں بنایا ہے ۔ ۔محسن نقوی نے تحفظ درسگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر بچوں کو اس تحفظ درسگاہ میں داخل کرایا جا سکتا ہے ۔تحفظ درسگاہ کی بلڈنگ بے شک چھوٹی ہے لیکن اس کا کام بہت بڑا ہے ۔18روز کے مختصر عرصے میں تحفظ درسگاہ تعمیر کرانے کا کریڈٹ ٹیم کو جاتا ہے ۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل بہت بڑا ایشو ہے جس پر لوگ بات چیت کرنا بھی پسند نہیں کرتے ۔ وزیراعلیٰ سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اورچیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں پوری ٹیم نے دن رات کام کیا اور13ماہ میں عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں