کرتار پور راہداری امن کی علامت ، اقدامات قابل تعریف :صدر

کرتار پور راہداری امن کی علامت ، اقدامات قابل تعریف :صدر

لاہور (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے ،سکھ یاتریوں کی آسانی اور سہولت کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں،پاکستان امن کا خواہشمند ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کرتار پور کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، صدر نے میوزیم اور لنگر خانے کا بھی دورہ کیا۔ صدر مملکت کو سی ای او پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے کرتار پور میں سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی اور سکھ مذہب وکرتار پور کی تاریخ بارے بتایا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یاتریوں کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہا اورکہا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے ، راہداری سے پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا پاکستان امن کا خواہشمند ہے ، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے ،بین المذاہب ہم آہنگی کے ایسے مزید اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ، سکھ مذہب نے امن اور اتحاد سے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا درس دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں