خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے صحت و تعلیم ضروری ،صدر علوی

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے صحت و تعلیم ضروری ،صدر علوی

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے صحت اور تعلیم ضروری عوامل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ 2024 کے 5ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ افرادی قوت کا حصہ بن کرسماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔صدر نے کہا کہ آج ہم خواتین رہنماں کو معاشرے میں ان کے کرداراور ان خواتین کو معاشی طورپربا اختیار بنانے میں کردار ادا کرنے والے مردوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔صدر مملکت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں 26 ملین سے زائد بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہیں ، آخر میں صدر مملکت اور خاتون اول نے دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ خواتین رہنماؤں کو تعلیم، صحت اور کاروبار کے شعبوں میں شاندار خدمات پر ایوارڈز سے نوازا ،تقریب میں وزرا، سفارت کاروں سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں