سندھ اسمبلی مخصوص نشستیں:شرمیلافاروقی،مدثرسحر کامیاب قرار

سندھ اسمبلی مخصوص نشستیں:شرمیلافاروقی،مدثرسحر کامیاب قرار

اسلام آباد (نیوزرپورٹر، اے پی پی) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے منتخب آزاد امیدوار، سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 297سے آزا دامیداور خضر حسین مزاری، سندھ سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر شرمیلا فاروقی اور مدثرسحر کامران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سندھ سے براہ راست منتخب شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر مدثر سحر کامران اور شرمیلا فاروقی کامیاب قرار پائیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ 7زیارت ہرنائی میں آر او محمدصدیق کی جگہ حنیف نورزائی کو ریٹرننگ افسر تعینات کرنے کے احکامات دیئے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں