غیر قانونی بھرتیاں : پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزموں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

غیر قانونی بھرتیاں : پرویز الٰہی  سمیت دیگر ملزموں کو آئندہ سماعت  پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزموں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی ۔پرویز الٰہی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کیا جاسکا جیل حکام نے پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ پرویز الٰہی کی صحت سفر کے لیے موزوں نہیں ۔ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا منظور کرے جبکہ مقدمے کے شریک ملزم محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کیا گیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں