پاکستان بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھائیگا، گوہر اعجاز

 پاکستان بین الاقوامی تجارت میں  اپنا حصہ بڑھائیگا، گوہر اعجاز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ عالمی تجارت میں اضافے سے پاکستان کے لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔ پاکستان بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھائے گا۔شیخ خالد بن زید النیہان نے ابو ظہبی میں 13ویں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن وزراء اجلاس میں شرکت کی، وزیر تجارت کی ڈبلیو ٹی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین ، سعودی عرب اور بحرین کے وزرائے تجارت سے ملاقاتیں ہوئی۔ گوہر اعجاز نے ترکی ، یو اے ای ،جنوبی افریقہ اور مصر کے وزرائے تجارت سے بھی ملاقاتیں کیں۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ چین کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں