بچے گاڑی میں چھوڑ کر والدین کی نہر میں کود کر خودکشی

 بچے گاڑی میں چھوڑ کر والدین  کی نہر میں کود کر خودکشی

سانگھڑ(صباح نیوز)میاں بیوی نے لڑائی کے بعد مٹھڑا نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں آپسی جھگڑے پر گزشتہ شب میاں بیوی نے اپنے بچوں کے سامنے مٹھڑا نہر میں چھلانگ لگا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر نہر کنارے کھڑی گاڑی میں 5 سالہ بہن اور 7 سالہ بھائی روتے ہوئے ملے اور ان دونوں بچوں نے  اپنے والدین کی آپس میں لڑائی کی تصدیق کردی جس کے بعد نہر سے میاں بیوی کی لاشوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور کو طلب کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں