افغانستان: ملک بھر میں 700گھوسٹ سکول ختم

افغانستان: ملک بھر میں  700گھوسٹ سکول ختم

اسلام آباد(اے پی پی)افغان وزارت تعلیم نے ملک بھر میں 700 گھوسٹ سکولوں کو ختم کر دیا۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 700گھوسٹ سکولوں کی نشاندہی کر کے انہیں منسوخ کر دیا ہے ۔

ٹی وی چینل ٹولو نیوز نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے 2سال کے دوران 700 سکولوں کو سرکاری فہرستوں سے نکال دیا کیونکہ امریکی حمایت یافتہ حکومت کے دوران گھوسٹ سکولوں میں اساتذہ، طلبا، فوجی اور پولیس اہلکار ایک بہانے کے طور پر موجود تھے تاکہ وہ غیر ملکی عطیہ دہندگان سے غیر قانونی طور پر پیسے کما سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں