کئی اسلامی ملکوں میں 10مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنیکا امکان

کئی اسلامی ملکوں میں 10مارچ کو  رمضان المبارک کا چاند نظر آنیکا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔گلف نیوز کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہوگی۔

اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں