پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر قوم کے 8کروڑ سے زائد خرچ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر قوم کے 8کروڑ سے زائد خرچ

لاہور (یاسین ملک )پنجاب اسمبلی کا گزشتہ روز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے والا 4 روزہ اجلاس قوم کو 8 کروڑ سے زائد میں پڑا۔4روزہ اجلاس میں کل 3نشستیں ہوئیں ،جن میں ارکان اسمبلی کی کل 977حاضریاں لگائی گئی۔

 جبکہ ایک چھٹی کے علاوہ اجلاس شروع ہونے سے 4 روز پہلے اور 4 روز بعد کے کل 9روز کا پورا معاوضہ تمام977 ارکان کو 7 کروڑ 3 لاکھ 44ہزارروپے بھی ملیں گے ۔تمام ارکان کو ہر اجلاس کے دوران 6000روپے یومیہ، 15 روپے فی کلومیٹر آنے اور جانے کا سفر ی الاؤنس ،کنوینس الاؤنس ایک ہزار روپے یومیہ اور ڈیلی الاؤنس 2 ہزار روپے یومیہ ملے گا، جو ارکان سرکاری رہائش نہیں لیتے ان کو فی کس 3 ہزار روپے یومیہ ،اضافی ٹریولنگ الاؤنس 3 لاکھ روپے سالانہ بھی دئیے جاتے ہیں ، ارکان اسمبلی کی حاضری کسی روز بھی سو فیصد نہ رہی، اسمبلی سٹاف کو اجلاس شروع ہونے کے سات روز پہلے اور سات روز بعد بھی اضافی اعزازیہ دیا جاتا ہے ،علاوہ ازیں اسمبلی کے چھوٹے سٹاف کو 300 روپے تک روزانہ اضافی دئیے جاتے ہیں جبکہ اسمبلی کے بڑے سٹاف کو اجلاس شروع ہونے کے سات روز پہلے اور سات روز بعد بھی اضافی اعزازیہ دیا جاتا ہے ، یوں پنجاب اسمبلی کے پورے عملہ کو اب تک ہونے والے اجلاس کا 18 روز کا پورا عزازیہ ملے گا۔ علاوہ ازیں پولیس سمیت پنجاب حکومت کے دیگر محکمے بھی متحرک رہتے ہیں اور ان کا خرچہ بھی سرکاری خزانے سے ہی ادا کیا جاتا ہے یوں اس اجلاس پر کل خرچہ 8کروڑ روپے سے زائد ہوا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں