مبارک ثانی کیس:عدالت کا دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ

مبارک ثانی کیس:عدالت کا دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) مبارک احمد ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے دینی اداروں سے معاونت کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت عظمیٰ نے جامعہ نعیمیہ، دارالعلوم کراچی، جمعیت الحدیث، قرآن اکیڈمی اور جامعتہ المنتظر لاہور کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے اور ہدایت کی کوئی بھی عدالتی فیصلے پر رائے دینا چاہتا ہے تو تحریری طور پر تین ہفتوں میں دے سکتا ہے ۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیلجماعت اسلامی شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہم نے بھی نظرثانی درخواست دائر کی ہے ، چیف جسٹس نے کہا ابھی درخواست موصول ہوئی لیکن پڑھی نہیں۔ عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست کو نمبر لگانے کا حکم دیا اور سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں