بانی پی ٹی آئی کو ووٹ ملاحکومت انکے حوالے کی جائے :اچکزئی

بانی پی ٹی آئی کو ووٹ ملاحکومت انکے حوالے کی جائے :اچکزئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرکے انہیں بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارم 45 کے نتائج کو بدل کر بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ۔ ایک جعلی حکومت اور کابینہ بنا رہے ہیں، اس سے ملک کا نقصان ہے ، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کہتے تھے اب دیں نہ وہ ووٹ کو عزت۔ اس موقع پرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ہم دو تین سال سے کہہ رہے تھے پاکستان شدید بحران میں ہے ، الیکشن سے قبل گول میزکانفرنس کا مطالبہ کرتے رہے ، گول میز کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز، فوج اور صحافیوں کو بٹھا کر بات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان کے ساتھ 76 سال سے جو کچھ کیا گیا اب اسے ختم کیا جائے ، بانیٔ پی ٹی آئی کو لوگوں نے ووٹ دیا توتقاضا ہے ان کے ہاتھ میں حکومت دی جائے ۔محمودخان اچکزئی نے کہا کہ زندہ باد مردہ باد نہ کریں، اس وقت ملک بہت کمزور دہانے پر کھڑا ہے ، الیکشن سے پہلے اس کو چھوڑو اور اس کو نہ چھوڑو ایسا نہیں ہوتا۔ نواز شریف سے رشتہ ووٹ کو عزت دو والے بیانیے کی وجہ سے بنا تھا، اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کاکوئی بھی تارا ہو وہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں، پی ٹی آئی سے بیٹ کا نشان چھیننا بھی ظلم تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں