لودھراں :دوبارہ گنتی میں ن لیگ کو قومی اسمبلی کی نشست مل گئی

لودھراں :دوبارہ گنتی میں ن لیگ کو قومی اسمبلی کی نشست مل گئی

لودھراں، فیصل آباد (سٹی رپورٹر، نیوز رپورٹر ) ن لیگ کو قومی اسمبلی میں ایک اور سیٹ مل گئی ۔این اے 154 میں دوبارہ گنتی ، ن لیگی امیدوار عبدالرحمن کانجو 7301 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون ہار گئے ۔

عبدالرحمن نے 127984ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار رانا فراز نون نے 120683ووٹ حاصل کیے ۔یاد رہے کہ 8 فروری کو جنرل الیکشن میں عبدالرحمن کانجو چھ ہزار ووٹ سے ہارے تھے ۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 97 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے ۔آر او نے تمام پرئیڈانگ افسروں کو آج صبح 10 بجے ٹیکنیکل سکول ڈی گراؤنڈ میں پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ این اے 97 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سعد اللہ بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی ۔نتائج کے مطابق سعد اللہ بلوچ نے 72614 جبکہ علی گوہر بلوچ نے 70311 ووٹ حاصل کیے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں