مریم نواز کا سیاسی سفر

مریم نواز کا سیاسی سفر

لاہور(اے پی پی)ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب ہونیوالی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں،مریم نواز نے انگریزی ادب میں پنجاب یونیورسٹی سے ڈگری لی۔

 1999 میں نوازشریف حکومت برطرف ہوئی تو مریم نواز بھی چارماہ تک گھر میں نظر بندی رہیں پھر ان کو سعودی عرب جلاوطن کر دیا گیا، نومبر 2011 میں نواز شریف نے انہیں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیا، مریم نواز نے 2012 میں خاندان کے رفاہی ونگ میں کام کا آغاز کیا،مریم مسلم لیگ(ن)نے عام انتخابات 2013 کے دوران ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔ انتخابات کے بعد مریم نواز کو 22 نومبر 2013 کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا انچارج مقرر کیا گیاتاہم مریم نواز نے 13 نومبر 2014 کو استعفیٰ دے دیا۔مریم نواز کو 2017 کے لئے دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل کیا گیا،پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی،مریم نواز سڑکوں پر نکلیں تو کراؤڈ پلرکہلائیں،سیاسی مخالفین کو جرات سے للکارا،مریم نواز والد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوئیں اور سیاسی جانشین کہلائیں۔مریم نواز نے جیل میں بی کلاس کی سہولتیں لینے سے انکار کیا اور عام قیدیوں کی طرح قید کاٹی، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر مزاحمت کے بیانیہ سے پیچھے نہ ہٹیں،2018 کے انتخاب میں انہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا مگرانہیں اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال سزا سنا دی گئی، مریم نواز کو 10 سال کے لئے نااہل بھی قرار دیا گیا اور وہ الیکشن نہ لڑ سکیں،مسلم لیگ( ن) کی قیادت نے مریم نواز کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کے اعتراف میں انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کیاوہ والد کو وطن واپس لائیں۔2024 کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا اور مسلم لیگ( ن) کو پنجاب اور وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں