مریم نواز اپنی مرحوم والدہ کی تصویر کے ہمراہ ایوان میں آئیں

 مریم نواز اپنی مرحوم والدہ کی  تصویر کے ہمراہ ایوان میں آئیں

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی مرحوم والدہ بیگم کلثوم نوازکی تصویر کے ہمراہ ایوان میں آئیں ۔

تصویر کو اپنے ساتھ ہی رکھا اور اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے موقع پر بیگم کلثوم نواز کی تصویر کو ڈائس پر لگائے رکھا۔مریم نواز نے اپنی کامیابی کو اپنی والدہ کی دعا قرار دیا اور انکا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں