تھانہ مارگلہ کیس میں علی امین گنڈاپور کو بری کر دیا گیا

تھانہ مارگلہ کیس میں  علی امین گنڈاپور کو بری کر دیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگا رسے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیر سماعت آزادی مارچ اور دفعہ144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیسز میں کمرا عدالت میں موجود راجہ خرم نواز ، علی نواز اعوان اور دیگر کو بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے اورتھانہ مارگلہ کے مقدمہ میں ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شریک ملزم علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس مقدمہ سے بری کردیا ۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے تھانہ سہالہ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج مقدمات سماعت کی تو پی ٹی آئی کے وکیل آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئیں، دوران سماعت راجہ خرم نواز نے وارنٹ منسوخی کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے راجہ خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں