پی آئی اے :ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

پی آئی اے :ایک اور خاتون  فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے )کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہو گئی۔ مریم رضانامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھی جو کینیڈا پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر سلپ ہو گئی۔

مریم رضا کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر کینیڈا سلپ ہونے والی مریم رضا کے کمرے میں یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا، مریم رضا کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں