نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر کو گارڈ آف آنر پیش ،وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کردیا

نگران وزیراعلیٰ مقبول باقر کو گارڈ آف  آنر پیش ،وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کردیا

کراچی (اے پی پی، این این آئی)نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کر کے الوداع کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کے گارڈ آف آنر میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، صوبائی سیکرٹریز ،ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ کو چاق و چوبند پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔دوسری جانب مقبول باقر نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا ۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اپنی رہائش گاہ پی ای سی ایچ ایس منتقل ہوگئے ہیں۔مقبول باقر کا ذاتی سامان گزشتہ روز ہی ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا تھا۔مقبول باقر کے اہل خانہ وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل نہیں ہوئے تھے ۔جسٹس (ر)مقبول باقر نے 17 اگست 2023 ئسندھ کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا۔مقبول باقر تقریبا ً6 ماہ تک صوبے کے وزیراعلیٰ رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں