پاک فوج نے ایل اوسی پر بھارتی فضائیہ کا جاسوس کواڈ کا پٹرمار گرایا

پاک فوج نے ایل اوسی پر بھارتی فضائیہ کا جاسوس کواڈ کا پٹرمار گرایا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں۔

کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایکیونٹ کا نشان بھی موجود ہے ۔واضح رہے پاک فوج نے ایل او سی پر جنوری 2021 میں بھی بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، یہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا، اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔سال 2020 میں پاک فوج نے بھارت کے لگ بھگ درجن بھر جاسوس ڈرون مار گرائے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں